مندرجات کا رخ کریں

8 جون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
6 جون 7 جون 8 جون 9 جون 10 جون

واقعات[ترمیم]

  • 68ء - رومن سینٹ نے گالبا کے رومن شہنشاہ ہونے کا اعلان کیا ۔
  • 218ء- انطاکیہ کی جنگ میں ایک نو عُمر رومی جنرل ایلاگابالوس نے محض 15 برس کی عُمر میں قیصر ماکرینوس کو شامی فوجی دستوں کی حمایت سے شکست دے کر تخت پر قبضہ کر لیا۔
  • 632ء - رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 63 سال کی عمر میں مدینۃ المنورہ میں وفات پاگئے۔ اِسی روز حضرت ابوبکر الصدیق کو خلیفۃ الرسول منتخب کر لیا گیا۔
  • 1042ء - ایڈورڈ معترف انگلینڈ کا بادشاہ بن گیا۔ وہ انگلینڈ پر حکومت کرنے والے اینگلو سیکسن خاندان کا آخری بادشاہ تھا۔
  • 1191ء - رچرڈ شیر دل صلیبی جنگ کی خاطر عکہ پہنچ گیا۔
  • 1920ء - مولانا محمود الحسن طویل عرصے کی جلاء وطنی اور اسیری کے بعد مالٹا سے ہندوستان واپس لوٹے [1]
  • 1941ء جنگ عظیم دوم:اتحادی فوجوں نے شام اور لبنان پر حملہ کیا [1]
  • 1946ء - آل انڈیا مسلم لیگ نے کیبنٹ مشن پلان منظور کر لیا [1]
  • 1962ء - پاکستان میں مارشل لا کی جگہ ملک کا دوسرا آئین نافذ کر دیا گیا۔ یہ آئین فوج کی نگرانی میں تیار ہوا تھا اور صدارتی طرز کا تھا۔
  • 1962ء - فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے نئے دستور کے تحت صدر کا عہدہ سنبھالا اس طرح چارسالہ مارشل لا اختتام پزیر ہوا [1]
  • 1965ء - امریکی فوجوں کو ویتنام میں لڑائی کا حکم دیا گیا [1]
  • 2008ء - چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کو معزول کیے جانے پر ملک بھر کے وکلا نے لانگ مارچ کا آغاز کیا [1]

ولادت[ترمیم]

وفات[ترمیم]

  • 632ء ـ حضرت محمد ﷺ۔

تعطیلات و تہوار[ترمیم]

1992ء پہلی با ر سمندر کا عالمی دن منایاگیا [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج "آج کا دن تاریخ میں"۔ اردو ڈاٹ کو